ساہیوال میں آٹا 140روپے کلو ہوگیا، شہری سراپا احتجاج

ساہیوال میں آٹا 140روپے کلو ہوگیا، شہری سراپا احتجاج

ساہیوال (خبرنگار)ساہیوال میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھرا ضافہ،آٹا 140روپے فی کلو میں فروخت،غریب وعام افرادسراپااحتجاج بن گئے ،

مہنگائی کوکم کرنے کے دعوے ٹھس ہوکر رہ گئے ۔ گندم عام مارکیٹ سے غائب ہوتے ہی فلو ر ملزمالکان نے آٹا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے لوٹ مار کا سلسلہ شرو ع کردیا ہے ۔ 90روپے کلو میں فروخت ہونے والاآٹا140روپے فی کلو تک پہنچ گیا ۔ شہریوں کاکہناہے کہ ذخیرہ اندوزگندم سٹاک کرکے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اور عام مارکیٹ میں15کلو کا تھیلا 1950روپے تک فروخت ہورہاہے ۔حکام نوٹس لیکر اقدام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں