وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا :بلال فاروق تاڑر

وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا :بلال فاروق تاڑر

سوہدرہ(نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور مخلوق خدا کی خدمت ہے ہم نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دیا ہے اور منفی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔

سینئر رہنما بابر علاؤالدین اور اختر حسین اعوان کی جانب سے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے وطن عزیز کو سنگین بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ،ہم علاقے میں تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤالدین نے پورا علاقہ اور بلخصوص سوہدرہ کے لیے جو کام کیا ہے وہ بلاشبہ قابل ستائش ہے یہی وجہ ہے کہ عوام ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے ۔بابر علاؤالدین کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ بلال فاروق تارڑ جیسا پڑھا لکھا اور درد دل رکھنے والا ایم این اے ہمیں ملا ، سوہدرہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ رہا ،میں نے ہمیشہ عہدے یا بغیر عہدے کے سوہدرہ کیلئے نیک نیتی سے کام کیا ، سوہدرہ کیلئے پچھلے 10 سال میں ایک ارب روپے کے ترقیاتی کام کروا ئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں