حافظ آباد:اساتذہ کی ترقی کے حوالے سے سنیارٹی فہر ست آ ویزاں
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری زنانہ ضلع حافظ آباد میںPSTاورESTکی سنیارٹی لسٹ ان سروس پروموشن کے سلسلے میں تیارکرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس فیمیل میں آویزاں کردی گئی ۔
صوفیہ جبیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ضلع حافظ آبادنے معلمات سے کہا ہے اگر کسی ٹیچرز کو کوئی اعتراض ہے تو مکمل کوائف کے ساتھ دفتر آ کر 7فروری تک درست کرا سکتا ہے بعد میں آفس ذمہ دار نہ ہو گا۔