وزیرآباد:مین ہول کھلا چھوڑ نے پر تعمیراتی کمپنی کیخلاف مقدمہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیالکوٹ روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران مین ہول کو کھلا چھوڑنے پر ایم ڈی واسا کی مدعیت میں کام کرنی کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا گیا
جس کے بعد مقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئی۔ سیالکوٹ روڈ پر فٹ پاتھ کی کھدائی کے تعمیراتی کاموں کے دوران کمپنی کے عملہ نے مین ہولز کو بند نہ کیا اور مین ہولز کے ڈھکن توڑ د ئیے ، لوہے کے رنگز اور کور بھی ساتھ لے گئے جس پر ایم ڈی واسا کی مدعیت میں کمپنی کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کر ا دی گئی جس کے بعد مقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر مین ہولز پر ڈھکن لگا د ئیے جبکہ کمپنی کی جانب سے چھوڑے گئے مین ہولز کو بھی ڈھکن لگا د ئیے گئے ۔