جماعت اہلسنت ملک وقوم کی بہتری کیلئے کام کر رہی :ضلعی امیر
راہوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )جماعت اہلسنت پاکستان خالصتاًمذہبی اور سماجی جماعت ہے جماعت کے اکابرین نے ہمیشہ دین کی سربلندی اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کیا۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ جامع مسجد جتی شاہ جمال راہوالی میں ضلعی امیر محمد رفیق رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی ناظم اعلٰی حافظ اشرف رضا قادری نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان ایک ماں کی حیثیت رکھتی ہے انکی ذیلی شاخوں کو ہم سب نے ملکر مضبوط کرنا ہے اس موقع پر ضلعی آرگنائزر حافظ فیاض الحسن صدیقی ،علامہ شوکت علی رضوی ،علامہ حفیظ اﷲ سیالوی ،صاحبزادہ محمد عبدالحفیظ قادری ،قاری محمد شاہد افضال ،سید ابرار حسین شاہ ،قاری غلام شبیر مصطفائی ،حافظ غلام عباس چٹھہ ،حافظ محمد انور رضوی ،حافظ محمد لقمان اشرف چشتی،قاری محمد امین چشتی ،صاحبزادہ عطا المصطفی جمیل چشتی کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان کی والدہ کی وفا ت غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگاں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔