ملک معاشی استحکام، ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گیا :لیگی رہنما
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن)کے رہنماوسابق میئر ڈاکٹر ذوالفقار علی نورانی اور سابق چیئرمین ڈاکٹر ندیم سیف نے کہا ہے کہ۔۔۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ر ہنمائی میں ملک معاشی استحکام، ترقی اور روزگار کے نئے دور میں داخل ہو گیا ، مریم نواز کی پنجاب میں حکومت ترقی کے ریکارڈ قائم کر رہی ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے کام کئے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کاعوام کیلئے احساس پروگرام، راشن کارڈ،رمضان پیکج ودیگر پروگرام عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔