پیرا فورس کی جانب سے بھمبر روڈ پر مارکیٹوں میں فائر سیفٹی آلات کا جائزہ
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر عائشہ گوندل کی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے بھمبر روڈ پر قائم کمرشل مارکیٹس میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
کارروائی کے دوران آلات کی تنصیب کی چیکنگ کی گئی جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ حفاظتی آلات کی موجودگی اور کارآمد حالت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لانے سے بھی آگاہ کیا گیا۔