یونین کونسل پاک پورہ کے گلی محلوں کا سیوریج سسٹم خراب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ کی یونین کونسل پاک پورہ کے گلی محلوں میں سیوریج سسٹم خراب، انتظامیہ خاموش تماشائی، گٹروں کا پانی سٹرک پر آنے سے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ،
تعفن اور بدبو کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں۔ سیالکوٹ کی یونین کونسل واٹر ورکس کے علاقہ پاک پورہ کے گلی محلوں میں سیوریج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں میں کھڑا رہنے سے تعفن اور بدبو کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں جبکہ یونین کونسل واٹر ورکس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کا خواب ادھورا رہ گیا ۔ علاقہ مکینوں محمد آصف، محمد عباس، عبدالرحمن، نواب دین، فرحان علی ودیگر نے کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل واٹر ورکس کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین جو غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرکے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔