کامونکے :نشہ کی زیادتی سے 32سالہ شخص کی حالت غیر
کامونکے (نامہ نگار ) نشہ کی زیادتی سے 32 سالہ شخص کی حالت غیر ہوگئی۔ حبیب پورہ کا رہائشی زین علی عرصہ دراز سے نشہ کا عادی ہے ۔
گزشتہ روز نشہ کی زیادتی سے حالت بگڑ گئی۔ متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔