بزنس انکیوبیشن سینٹر سے خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا:مرزا عدنان
گجرات(سٹی رپورٹر )نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا عدنان فیصل نے کہا ہے کہ۔۔۔
ہم صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پنجاب سمال انڈ سٹریز کارپوریشن کے اجلاس میں خواتین کیلئے گجرات میں خواتین بزنس انکیوبیشن سینٹر کے قیام کی منظور ی دی جس سے خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔اور کاروبار کیلئے بلاسود قرضے ملیں گے ،لیہ اور ملتان کے بعد گجرات میں خواتین انکیوبیشن سینٹر کا قیام خوش آئند ثابت ہوگا ۔