تتلے عالی:چوری سے منع کرنے کی رنجش پر زمیندار پر فائرنگ
تتلے عالی(نامہ نگار )چوری سے منع کرنے کی رنجش پر فائرنگ، زمیندار نے چھپ کر جان بچائی۔
نواحی علاقہ ڈیرہ عبداﷲ جوگی کے رہائشی ذوالفقار نے را ت10بجے کھیتوں کو پانی لگایا ہوا تھا ،ملزموں گلفام،ارشد نے چوری سے منع کرنے کی رنجش پر فائرنگ کردی،زمیندار نے پرالی کے پیچھے چھپ کر جان بچائی،ملزم ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا ۔