ناقص صفائی پر املی یونٹ بند ممنوعہ نیلے ڈرم بھی تلف کر دئیے

ناقص صفائی پر املی یونٹ بند ممنوعہ نیلے ڈرم بھی تلف کر دئیے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائیاں کرتے ہوئے املی یونٹ بند کردیا جبکہ۔۔۔

ایکسپائر کاربونیٹڈ بیوریجز پر وئیر ہاؤس کو بھاری جرمانہ عائد کردیا اور 1500لٹر زائدالمیعاد بیوریجز، 200کلو غیر معیاری اور ناقص املی و کھجور، ممنوعہ ٹارٹری اور نیلے ڈرم تلف کر دئیے ۔بتایا گیا ہے کہ پروڈکشن یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، جگہ جگہ گندگی پائی گئی، املی کی تیاری میں ممنوعہ اجزا اور سٹوریج کے لیے ممنوعہ نیلے ڈرموں کا استعمال کیا جارہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں