بلوچستان میں حملے ،حکومت بسنت منانے کا فیصلہ واپس لے :پیر دائود

بلوچستان میں حملے ،حکومت بسنت  منانے کا فیصلہ واپس لے :پیر دائود

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضا ئے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا ہے کہ۔۔۔۔

بلوچستان میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے 15جوانوں اور کئی شہریوں کی شہادت قومی سانحہ ہے لہذا حکومت پنجاب لاہور میں بسنت منانے کے فیصلے کو واپس لے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونا تو دور کی بات لوگ انسانیت کے اصول بھی بھول گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بسنت کے نام پر شور و غل اور میوزیکل پروگرام شہدا کے لواحقین سے مذاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ شبِ برأت کے موقع پر آتشبازی کرنیوالوں کا بھی محاسبہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں