لدھیوالہ وڑائچ:نجی سوسائٹی میں کوڑا کر کٹ کے ڈھیر

لدھیوالہ وڑائچ:نجی سوسائٹی میں کوڑا کر کٹ کے ڈھیر

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ کی نجی سوسائٹی حسنین سٹی میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور ستھرا پنجاب کی چشم پوشی کے باعث گلیوں اور بازاروں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ۔

حسنین سٹی کو4سال قبل اس وقت کے ڈپٹی کمشنر نبیل اعوان نے این او سی نہ لینے پر جی ڈی اے کی درخواست پر غیر قانونی قرار دے کر سوسائٹی میں رجسٹریوں ،پلاٹس کی خریدوفروخت ،تعمیرات اور بجلی و گیس کے کنکشن پر پابندی لگا دی تھی۔ حسنین سٹی کے مکینوں رانا بلا ل ایڈووکیٹ ،جواد احمد ککے زئی ،ظفر وڑائچ،نعیم دیو ،احسان الٰہی ربانی نے روزنامہ دنیا کی سروے ٹیم کو بتایا کہ پابندی کے باوجود4سال میں سوسائٹی میں سینکڑوں پلاٹس فروخت ہو چکے ہیں ، رجسٹریاں ہو چکی ہیں اور تعمیرات بھی جاری ہیں ، مبینہ طور پر رشوت لے کر بجلی کنکشن بھی د ئیے جا رہے ہیں ،زیر تعمیر گھروں کے نقشہ جات کی فیس ،پراپرٹی ٹیکس تک وصول کیا جا رہا ہے لیکن کوڑے کے ڈھیر اٹھانے اور سیوریج کی نکاسی کی بات آتی ہے تو میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے افسر کہتے ہیں غیر قانونی ہا ئو سنگ سوسائٹی میں صفائی کا ذمہ ہمارے اختیار میں نہیں۔ مکینوں نے بتایا کہ 4سال سے سوسائٹی کی صفائی نہ ہونے سے کوڑے کے ڈھیر پڑے ہیں اور گلیوں بازاروں میں سیوریج کے پانی سے تعفن پھیل رہا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ حسنین سٹی میں غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے ،پلاٹس کی خریدو فروخت بند کر ائی جائے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل حل کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں