پیر سعید احمد مجددی کے سالانہ عرس کی تقریبات کل سے شروع ہونگی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )علامہ پیر محمد سعید احمد مجددی ؒکے 24 ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں جانشین ابوالبیان پیر محمد رفیق احمد مجددی کی زیر صدا رت تنظیم الاسلام علما ، قرا ونعت کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا
جس میں عرس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی، پیر محمد رفیق احمد مجددی نے عرس کے مہمانوں کے قیام و طعام، سکیورٹی و دیگر امور کے حوالے سے عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے ذمہ دار وں کو انکے فرائض سے آگاہ کیا، عرس کی تقریبات کاا ٓغاز 3فروری بروز منگل14شعبان بر موقع شب برات دن 10بجے سے ہو گا جو ساری رات جاری رہیں گی ۔