حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا د ئیے :شازیہ فرید

حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا د ئیے :شازیہ فرید

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ حکومت نے پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا د ئیے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کانام تیز رفتار ترقی اور بے شمارعوامی فلاحی منصوبوں کی وجہ سے پوری دنیامیں گونج رہا ہے آنے والے دنوں میں مزید میگا پراجیکٹس اہل حلقہ کے لئے لے کر آئیں گے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 65ونیہ والا میں پی سی سی سڑک اورسیوریج پائپ لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ناممکن کو بھی ممکن کر دکھایا ہے ۔ امیدوار پی پی 65پیر عامر فرید نے کہا کہ پی پی 65 کو ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے اور ترقیاتی کاموں کے سارے ریکارڈ توڑ دیں گے ، چوہدری علی احمد چھینہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اہل علاقہ کی خدمت انکے خاندان کا ورثہ اور میرے و الد مرحوم حاجی غلام مرتضی ٰ چھینہ کی زندگی کامشن تھا جسے جاری و ساری رکھا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں