ڈسکہ سمبڑیال روڈ ،8نمبر چونگی پر ٹریفک جام درد سر بن گیا

ڈسکہ سمبڑیال روڈ ،8نمبر چونگی پر ٹریفک جام درد سر بن گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر8نمبر چونگی سے لے کر ہسپتال حیوانات اور گلہ تیلیانوالا تک سنگین ٹریفک مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،

سکول جانیوالے طلبہ، اساتذہ اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس سے نہ صرف تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ علاقائی تجارت اور روزمرہ امور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔حال ہی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا مگر یہ صرف چند دکانوں تک محدود رہا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پٹواریوں کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے ہسپتال حیوانات سے گلہ تیلیانوالا تک سڑک کی درست پیمائش نہ ہونے کے باعث تجاوزات دوبارہ قائم ہو گئی ہیں اور یہ علاقہ مکینوں کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن چکا ہے ۔اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی غلط پیمائش کرنے والے افسر وں اور ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے موثر اور جامع آپریشن کیا جائے ۔ڈسکہ،سمبڑیال روڈ کو ون وے قرار دے کر ٹریفک روانی کو بہتر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں