معمولی رنجش پر 7افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)معمولی رنجش پر 7افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تھانہ سمبڑیال کے موضع جیٹھی کے کے رہائشی وسیم عباس کو سابقہ معمولی رنجش پر گاؤں ہی کے 7ملزموں ابوبکر، رضوان ، حسیب اور3 نامعلوم افراد نے ڈنڈوں ،سوٹوں ،ہوروں ،مکوں سے تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔