وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
روم: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے دورہ کے دوران تین ممالک اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ ملاقات کریں گے، اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لئے پاکستانی وزارت داخلہ کی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔
پنجاب پولیس آفیسر وزرا داخلہ کو پنجاب گورنمنٹ کے پولیس خدمت مرکز گلوبل کے بارے میں بریفنگ دیں گے جس کی یورپ بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے، ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔