پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے چیدگی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس میں سوار 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جاتے ہوئے دنوں گاڑیاں بھی نذرِ آتش کردیا جب کہ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہےاور واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں