سپر ایٹ مرحلہ: گرین شرٹس کا دوسرا امتحان کل، کھلاڑیوں کی خوب پریکٹس

کولمبو: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گرین شرٹس کا دوسرا امتحان کل ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں منگل کو کینڈی میں شام ساڑھے 6 بجے ان ایکشن ہوں گی، اگر مگر سے بچنا ہے تو انگلینڈ کو ہرانا ہوگا۔

انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے رسائی آسان ہو گی، قومی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کے لیے پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستانی اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ٹیم کا مورال بلند ہے، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، ہمارے پاس کوالٹی سپنرز ہیں، عثمان طارق اچھی بولنگ کرا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں