ہاکی فیڈریشن کی کھلاڑیوں کو تمام توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھنے کی ہدایت

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی تمام توجہ صرف اور صرف کھیل پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔

پی ایچ ایف کی گورننس اور پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تمام توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کا کہہ دیا۔

پی ایچ ایف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا واحد ہدف پاکستان کےلیے کھیلنا اور ملک کا نام روشن کرنا ہونا چاہیے، فیڈریشن کی طرف سے ہر کھلاڑی کو ضروری مراعات فراہم کی جائیں گی۔

فیڈریشن حکام نے مزید کہا کہ کھلاڑی اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھیں کسی قسم کا غیر ضروری دباؤ نہیں لیں۔

پی ایچ ایف حکام نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور ٹیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، انتظامی اور سفری امور فیڈریشن خود سنبھالے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں