پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلز پارٹی رکھ لے: فاروق ستار

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلز پارٹی رکھ لے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈمپر حادثات کا شکار اور نالوں میں گرنے والے کو ابھی تک انصاف کیوں نہیں ملا، حکومت کراچی والوں پر ہونے والے ظلم کی تحقیقات کیوں نہیں کرتی۔

فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے 18 برسوں کی کارکردگی کا جواب دینا ہو گا، ایم کیو ایم والے پیپلز پارٹی کی 18 سالہ کارکردگی کو واٹر لو بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار کا گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، پیپلز پارٹی لسانی جھگڑا کروانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس دو گورنر، ایک صدر اور تمام آئینی اداروں کی سربراہی ہے، پیپلز پارٹی کو سندھ کا گورنر برداشت نہیں ہو رہا۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگر گورنر سندھ کے کسی عمل سے سیاسی تاثر ابھرتا ہے تو گورنر پنچاب نے تو ہاؤس کو سیاسی اکھاڑہ بنایا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں