پشاور میں رویت ہلال کمیٹی اجلاس پر 20 لاکھ روپے اخراجات کا انکشاف
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں بیس لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے,جس کی باضابطہ منظوری خیبر پختونخوا کابینہ سے لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے انتظامات سے متعلق اخراجات کی منظوری صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس18فروری کوپشاورمیں ہوا تھا۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ زونل کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی،جبکہ محکمہ موسمیات ،سائنس وٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔