ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کو جیت کیلئے 255 رنز کا ہدف
ممبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو جیت کیلئے 255 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹ مائر نے 34گیندوں پر 84رنز، رومن پاؤل نے 35گیندوں پر 59رنز بنائے جبکہ شرفین ردرفورڈ 13گیندوں پر 31رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا سکور بنایا ہے۔