ویمن میڈیکل آفیسر کو ہراساں کرنے پر تحقیقات کا حکم

 ویمن میڈیکل آفیسر کو ہراساں کرنے پر تحقیقات کا حکم

سمبڑیال ( نامہ گار )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ڈاکٹر محسن جاوید قائم مقام ایم ایس ٹی ایچ کیو سمبڑیال کیخلاف اپنے ہی ہسپتال کی ویمن میڈیکل آفیسر کو ہراساں کرنے سمیت دیگر الزامات پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی سیالکوٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

 ڈپٹی کمشنر نے یہ حکم حنا اشرف ویمن میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو سمبڑیال کی تحریری درخواست پر دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی سیالکوٹ کے تحریری حکم پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پروگرام کلینک آن وہیلز پر ڈیوٹی دے رہی ہے مگر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قائم مقام ایم اس محسن جاوید نا صرف مجھے ہراساں کر رہا ہے بلکہ روسٹر کے مطابق ڈیوٹی کرنے اور غیر حاضر قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام کو رپورٹ دینے کی مسلسل دھمکیاں اور سی ای او کے حکامات کو نظر انداز کرنے کا کہہ رہا ہے جبکہ بار بار جبر اور شدید ذہنی دباو کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ ہراساں کر رہا ہے جس پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ صحت کے تین افسران ڈاکٹر نوید سڈل ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپٹال کوٹلی لوہاراں کو تحقیقاتی کمیٹی کا چیئر پرسن جبکہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مریم نواز ہیلتھ کلینک ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمبڑیال کو ممبران مقرر کر دیا اور ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانچ روز کے اندر شفاف انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں