آرپی او کا تحصیل پسرور کادورہ رجسٹرز اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے ضلع سیالکوٹ کا وزٹ کیا۔سیالکوٹ کی تحصیل پسرور پہنچنے پرآر پی او گوجرانوالہ نے DSP پسرور سرکل کے دفتری امور۔
ریکارڈ اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔ آر پی اوگوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے پسرور سرکل آفس میں موجود مختلف رجسٹرز اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے جن رجسٹرز اور ریکارڈ کو نامکمل پایا۔ متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ریکارڈ کو مزید بہتر۔ منظم اور بروقت اپڈیٹ رکھا جائے تاکہ دفتری کارکردگی میں شفافیت اور بہتری لائی جا سکے ۔ بعد ازاں پولیس مال خانہ پسرور کی بلڈنگ کا وزٹ بھی کیاپسرور سرکل ٹی ایم اے ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آر پی او گوجرانوالہ نے عوامی مسائل براہِ راست سنے اور متعلقہ افسروں کو فوری مؤثر اور شفاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے تھانہ بڈیانہ کے وزٹ کے دوران تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور بلڈنگ کا ملاحظہ کیا۔ آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے شہریوں کے تحفظ کے لیے ڈی پی او آفس میں ٹریفک پولیس سٹاف کو پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے باڈی کیم لگائے ۔دورے کے اختتام پر آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے مال صدر کا بھی ملاحظہ کیا۔