دو جونیئر کھلاڑی ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم میں سلیکٹ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی نوشہرہ ورکاں کے دو جونیئر کھلاڑی رانا فہد علی گول کیپر اور عبداﷲ عمران فل بیک پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم میں سلیکٹ ہو گئے
دونوں کھلاڑی گزشتہ روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے انٹرنیشنل ہاکی ٹور کیلئے عمان روانہ ہو گئے یہ دونوں پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ ہاکی ٹیم کا بھی حصہ ہیں اس موقع پر پرائم ہاکی کلب کے جنرل سیکرٹری و کوچ رانا نذیر نے بتایا کہ کلب کے پانچ کھلاڑی اس سے قبل انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر سات کھلاڑی پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جو ہمارے کلب کے لئے ایک اعزاز اور ریکارڈ ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کلب انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اسے مسلسل محنت اور بہتر تربیت کا نتیجہ قرار دیا۔