اسسٹنٹ کمشنر کے گرانفروشی پر دکانداروں کو جرمانے
سمبڑیال(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ پرائس مجسٹریٹس کے ہمراہ سمبڑیال میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی، متعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد کیے ۔
چکن، بیف، مٹن، دودھ، دہی، سبزیوں اور دالوں کی زائد قیمتوں پر بھاری جرمانے کیے گئے ۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کاکہناہے ا تحصیل انتظامیہ ہر صورت میں سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے صارفین سے اپیل کہ وہ ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں۔