پی آئی اے کا سیالکوٹ سے حج فلائٹس آپریشن کا فیصلہ
سمبڑیال ( نامہ گار)پی آئی اے نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمبڑیال سے حج فلائٹس آپریش شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا جسکے مطابق۔۔۔۔
ایک حج فلائٹ مدینہ منورہ اور چار حج فلائٹس جدہ کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ ان پانچ حج فلائٹس کے زریعے پانچ ہزار سے زائد حجاج کرام کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا شیڈول کے مطابق پہلی حج فلائٹ پی کے 747 انیس مئی کو مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گی جبکہ دوسری حج فلائٹ پی کے 859 چھ مئی،تیسری حج فلائٹ پی کے 745 سولہ مئی، چوتھی حج فلائٹ پی کے 841 اٹھارہ مئی اور پانچویں حچ فلائٹ پی کے 731 بالترتیب جدہ روانہ ہونگی جبکہ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے ممبر شفیق طاہر مغل نے پی آئی اے کی انتظامیہ کی طرف سے امسال اس ائر پورٹ سے حج فلائٹس آپریش شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج کرام کو حجاج مقدس جانے کے لیے نہ صرف سعادت مل گی ہے بلکہ ان کو ملک کے دیگر ائرپورٹ سے حج پر جانے کی پرشانی ختم ہو گی ہے انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا کہ ہم اپنے اس پلیٹ فارم سے حکومت سے دوبارہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی عریبیہ کے حکام سے مذاکرات کر کے اس ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ کے منصوبے میں شامل کرائیں تا کہ اس منصوبے کے تحت اس ایئر پورٹ سے حج کے لئے جانے والے حجاج کرام کو یہاں پر ہی ایک بار امیگریشن کرانے کی سہولت مل سکے تا کہ ان کو سعودیہ عریبیہ کے کسی بھی ائر پورٹ پر پہنچنے کے بعد دوبارہ امیگریشن نہ کرانی پڑے ۔