دیوان روڈ پر بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا

دیوان روڈ پر بس کی ٹکر سے ایک  شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا

ایمن آباد نامہ(نامہ نگار )دیوان روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔

گوجرانوالہ میں دیوان روڈ پر واقع اسلام ٹیچنگ ہسپتال کے قریب بس نے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیاجبکہ بس ڈرائیور بس بھگا کر فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی اور جاں بحق شخص کی نئش کو ہسپتال منتقل کر دیا منتقل کر دیا گیا۔تھانہ ایمن آباد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں