افغانی موٹرچوری کی کوشش پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)افغانی موٹرچوری کرنے کی کوشش پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
گزشتہ رات قصبہ محلہ لالہ موسیٰ میں واٹرٹربائن کی موٹرچوری کرنے والا موٹرمیں کرنٹ آجانے سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنے پر سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے نعش کو تحول میں لے کر شناخت کیلئے مساجد میں اعلان کرائے جسکے بعد مرنے والی کی شناخت نورعجب ولدغلام احمدعرف کاکی خان حال مقیم ٹینکی محلہ لالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔