تتلے عالی :سکول ،سرکاری عمارتیں سیوریج سہولت سے محروم

تتلے عالی :سکول ،سرکاری عمارتیں سیوریج سہولت سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی کے سکول وسرکاری عمارتیں سیوریج جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ۔

 تتلے عالی میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول فار بوائز،پولیس سٹیشن،وٹرنری ہسپتال،بنیادی ہیلتھ یونٹ،ریسکیو1122 ودیگر سرکاری عمارتوں میں نکاسی آب،سیوریج نالہ کی سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے روز مرہ میں استعمال ہونے والا پانی اور برساتی پانی گزشتہ 30برسوں سے عمارتوں کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے ،لیکن متعلقہ اداروں کے افسرا ور عملہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔رانا علی حسن سمیت ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دیگر رہنماؤں اعلیٰ حکام سے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں