نوشہرہ ورکاں میں آپٹیکل سنٹر کا افتتاح

نوشہرہ ورکاں میں آپٹیکل سنٹر کا افتتاح

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں نے بشارت آئی کیور اینڈ آپٹیکل سنٹر کا افتتاح کیا

تقریب میں پیرا میڈیکس رہنماؤں میاں شبیر ، عبدالشکور، میاں امجد، میاں آصف سمیت شعبہ صحت سے وابستہ شخصیات اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے آئی سنٹر کے قیام کو علاقہ مکینوں کے لیے خوش آئند قرار دیا اور ڈاکٹر بشارت کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر بشارت ایم فل اوپٹومیٹری نے بتایا کہ سنٹر میں آنکھوں کے ہر قسم کے امراض کی تشخیص اور علاج جدید ترین مشینری کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ ماہر اور تجربہ کار معالجین مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرینگے ۔ ہمارا مقصد معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں