مضر صحت آئل سے اشیاکی تیاری ، نوٹس لینے کامطالبہ

مضر صحت آئل سے اشیاکی  تیاری ، نوٹس لینے کامطالبہ

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں رمضان المبارک میں سموسے ’پکوڑے ’جلیبی سمیت دیگر اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اورمضر صحت آئل استعمال ہونے لگا

علاقہ بھرمیں دکانداروں نے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں ان اشیاء کی تیاری میں مضر صحت تیل استعمال کرنا شروع کردیاہے جس سے شہریوں کی بڑی تعداد کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ۔شہریوں نے فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ غیرمعیاری اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں