سیالکوٹ،گردو نواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی

 سیالکوٹ،گردو نواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردو نواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ غربت اور مہنگائی نے کم عمر بچوں کو مزدوری کرنے پر مجبور کر دیا۔

مہنگائی اور غربت میں اضافہ کے سبب گھروں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہے ہیں، سب سے زیادہ غریب اور سفید پوش طبقہ اس مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہا ہے ،گھر کے اخراجات کو پورے کرنے کے لئے والدین اپنے کم عمر بچوں سے مزدوری کرانے پر مجبور ہو چکے ہیں، یہ کم عمربچے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کام کرکے گھر کا خرچہ چلانے میں اپنے والدین کا ہاتھ بٹا رہے ہیں، ان کم عمر او ر معصوم بچوں سے معمولی معاوضے پر دن بھر کام لیا جارہا ہے ۔سیالکوٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں چائے کے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری کرائی جاتی ہے ۔والدین غربت کے باعث بچوں کو کام پر بھیجتے ہیں۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط اور مستقل کوشش ضروری ہے ۔ اس سوچ پر عمل کر کے ہی ہم ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں، جہاں پاکستان کے ہر بچے کو ہر قسم کی زیادتی اور استحصال سے پاک ماحول میں پڑھنے لکھنے ، پروان چڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع مل سکے ۔عوام نے اعلیٰ حکام سے چائلڈ لیبرا یکٹ پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ط

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں