پبلک بلڈنگز کیلئے مختص پلاٹس بیچنے پر7سوسائٹیز مالکان پرمقدمات
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جی ڈی اے نے گوجرانوالہ میں پبلک بلڈنگز کیلئے مختص اور رہن سہن شدہ پلاٹس کو فروخت کرکے قبضہ کروانے کے الزام پر 7 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کیخلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا۔
گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ مرزا شاہ زمان کی جانب سے استغاثہ جات میں موقف اپنایا گیا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان نے جی ڈی اے کی پبلک بلڈنگز کیلئے مختص شدہ اراضی کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کیا اور وہاں قبضہ کروایا جبکہ اس اراضی پر سکولوں،ہسپتالوں پارکوں اور قبرستانوں کی تعمیر ہونا تھی لیکن جس پر سوسائٹیز کے مالکان ودیگر کیخلاف مقدمات کا اندراج کروادیا گیا۔جی ڈی اے حکام کا کہنا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کو پبلک بلڈنگز پر قبضہ نہیں کرنے دیاجائیگا ، مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔