وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاسبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

 وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی  کاسبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر شافع حسین کی ہدایت پر وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ارقم شاہد چیمہ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ای اے ڈی اے راؤ عمران احمد اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مستغیر احمد بھی ہمراہ موجود تھے ۔دورانِ دورہ صدر سبزی منڈی حافظ صابر جاوید نے سبزیوں کے موجودہ نرخوں اور رسد سے متعلق بریفنگ دی جبکہ صدر فروٹ منڈی حافظ عزیز الرحمن اور چودھری جاوید لوہسر نے فروٹ منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور قیمتوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چوہدری ارقم شاہد چیمہ نے موقع پر ہی اپنی نگرانی میں فروٹس کی بولی کروائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں