سیدہ عائشہ صدیقہ اور فاطمۃ الزہرا کی زندگیاں خواتین کیلئے مشعل راہ :پیر دائود
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے عظمتِ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
مسلمان بیٹیوں کے لئے مومنوں کی اماں سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرا کی زندگیاں مشعل راہ ہیں اور یہی مقدس و پاکباز بیبیاں ہماری رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعد انسان کی اپنی مرضی ختم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا و خوشنودی پر عمل کرنا ضروری ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں اسلامی تعلیمات پر ہی عمل کرنا چاہیے اسلام سے متصادم نظریات کی ہمارے ہاں گنجائش نہیں کیونکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت چراغ خانہ ہے شمع محفل نہیں،گھر کی زینت ہے سڑکوں کی رونق و تماشہ نہیں۔