وقت سے پہلے افطاری کے اعلان پر جھگڑا ، باپ بیٹی پر تشدد

 وقت سے پہلے افطاری کے اعلان پر جھگڑا ، باپ بیٹی پر تشدد

مسلح افراد نے پولیس کو اطلاع دینے پر محنت کش محمد اسحق کے گھر دھاوا بول دیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) وقت سے پہلے مسجد میں روزہ کی افطاری کا اعلان کرنے کا تنازع ،مسلح افراد نے پولیس پکار کو فون کرنے والے محنت کش کے گھر دھاوا بول دیا باپ بیٹی پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد ملزم قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے کلیاں کے رہائشی عمران نے روزہ افطار ہونے کے وقت سے پہلے ہی مسجد میں سپیکر پر روزہ افطاری کا اعلان کر دیا جس پر گاؤں کے محمد اسحاق نے پولیس پکار 15 کو کال کر دی تو اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح صادق ،عثمان ،دلبر،ارشاد،طارق،نیلم نے محمد اسحاق کے گھر دھاوا بول دیا اورڈنڈوں ں اور بندوق کے بٹ مار کر اسے اور اس کی بیٹی انیتاکو شدید زخمی کر دیا اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے زخمی انیتا کی درخواست پر صادق،دلبر،نیلم سمیت آٹھ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں