سرگودھاروڈپر نکاسی آب کیلئے نالے کی تعمیر کی ہدایت

 سرگودھاروڈپر نکاسی آب کیلئے نالے کی تعمیر کی ہدایت

منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کیا جائے :ڈپٹی کمشنر

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نور العین کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر واساکاشان حفیظ بٹ کا سٹاف گلہ پھاٹک، سرگودھا روڈ کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ، سرگودھاروڈپر درپیش سیوریج نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے دونوں اطراف نئے سیوریج نالے کی تعمیر کی ہدایت، عوامی سہولت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نور العین ،چیف آفیسر میونسپل کارپویشن کوسٹاف گلہ پھاٹک پر ریلوے کراسنگ کی فوری بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر عباس ظفراور متعلقہ انجینئرنگ و فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا ، ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا نے جٹووکل سے شروع ہونیوالے پونے 2 کلومیٹر پر محیط سیوریج نالے کی تعمیرات کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے موقع پر کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اور اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کیا جائے ،انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا پائیدار حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں