رمضان میں عوامی ریلیف کے اقدامات تیز کر دئیے : ڈپٹی کمشنر

رمضان میں عوامی ریلیف کے اقدامات تیز کر دئیے : ڈپٹی کمشنر

علما کرام امن و محبت ،بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی فضا ہر صورت برقرار رکھیں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کو گریڈ 19 میں ترقی پر ممبران ضلعی امن کمیٹی اور دیگر نے مبارکباد دی۔اس موقع پر علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،حاجی محمد یوسف کھوکھر،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،حافظ عثمان غنی بٹ،پروفیسر محمد سعید کلیدوی،حافظ شہباز رسول،محمد نعمان صدیقی،علامہ کاظم ترابی،خاور بخاری،مولانا ضیاء المرتضٰی چشتی،حافظ عدیل عارف،قاضی عصمت اللہ،پادری عارف سراج، پروفیسر شہزاد لارنس، ارسلان احمد،مولانا محمد زبیر کٹھانہ اور دیگر موجود تھے۔

ڈی سی نوید احمد نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات تیز کر د ئیے ہیں۔نگہبان سحر و افطار دستر خوان سماجی ہم آہنگی،ایثار اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہیں،علما کرام معاشرے میں امن و محبت رواداری بھائی چارے ،اتحاد و یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی فضا ہر صورت برقرار رکھیں۔ممبران امن کمیٹی نے قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مساجد،امام بارگاہوں اور گرجا گھروں کی سکیورٹی قابل اطمینان ہے ،انتظامیہ کی جانب سے عوام کے جان و مال،عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں مذہبی ہم آہنگی کا مقصد باہمی احترام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں