سمبڑیال : نہر اپر چناب ملکھانوالہ روڈ پر خود ساختہ ڈمپنگ پوائنٹ قائم، گزرنا محال

سمبڑیال : نہر اپر چناب ملکھانوالہ روڈ پر خود ساختہ ڈمپنگ پوائنٹ قائم، گزرنا محال

انتظامیہ کی غفلت سے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کے ٹھیکیدار شہری بھر سے ڈمپر وں کے ذریعے کوڑا کر کٹ پھینکنے لگے ، نہر کا پانی آ لودہ ، کچرے کے با عث چند سال قبل تیار کی گئی سڑک بھی برباد ہونے لگی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ویسٹ مینجمنٹ ٹھیکیدار نے نہر اپر چناب ملکھانوالہ روڈ پر خودساختہ ڈمپنگ پوائنٹ بنالیا، گندگی کے باعث نہر کی پٹری سے متعدد دیہات کے شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ، ملحقہ دیہات میں تعفن کے باعث متعدد بیماریاں پھیلنے لگی۔تحصیل سمبڑیال انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کارپوریشن کے ٹھیکیداروں نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے نہر اپرچناب ملکھانوالہ روڈ پر خودساختہ ڈمپنگ پوائنٹ بنا رکھا ہے جہاں سمبڑیال شہر سمیت گردونواح سے ڈمپر کوڑا وہاں پھینکے جارہے ہیں جس کی وجہ سے نہر ی پانی خراب ہونے کیساتھ 10دیہات کنگ ،بریار،ملکھانوالہ ،واں ، نند پور ،نواں پنڈ،کوٹلی چنوں ، چک بساؤسمیت دیگر علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،دوسری طر ف کوڑے کے باعث اورچند سال قبل بنائی گئی سڑک بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں