گورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیر آباد میں سولر سسٹم کی افتتاحی تقریب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیر آباد میں سولر سسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جدید سولر سسٹم کا افتتاح سر غلام قادر جھمٹ اور سر محمد الیاس چیمہ نے کیا۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ اور ڈی ای او سیکنڈری اظہر اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے سابق طلبہ جو مختلف اہم عہدوں پر فائز ہیں نے بھی شرکت کی۔ سولر سسٹم کی تنصیب سی ای او گرین ٹیک ورک یوکے و معروف سماجی شخصیت سابق طالب علم سکول ہذا ملک ندیم ناصر نے مکمل کر ائی جو ادارے کیلئے قابلِ قدر تحفہ ہے۔