تتلے عالی نوشہرہ ورکاں روڈ کی توڑ پھوڑ، ٹریفک روانی میں مشکلات، مسافر پریشان

تتلے عالی نوشہرہ ورکاں روڈ کی توڑ پھوڑ، ٹریفک روانی میں مشکلات، مسافر پریشان

نوشہرہ روڈ کی تعمیر کیلئے ہیو ی مشینری کاا ستعمال ‘ملبہ نہ اٹھانے کے با عث ٹریفک جام معمول ‘کامونکے روڈ پر بھی رکاوٹوں نے سفر دشوار کر دیا،ٹھیکیدار کام چھوڑ کرغائب‘انتظامیہ نوٹس لے :شہری

تتلے عالی (نامہ نگار )نوشہرہ ورکاں روڈ کی توڑ پھوڑ کے با عث ٹریفک روانی میں مشکلات ،کامونکے روڈ پر بھی رکاوٹوں نے سفر دشوار کر دیا ، ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کرغائب ہو گیا ۔ حکومتی ہدایت پر تتلے عالی سے نوشہرہ روڈ کی تعمیرکی جا رہی ہے جس کیلئے ہیوی مشینری کاا ستعمال کرکے سڑک کو اکھاڑا جا رہا ہے ملبہ نہ اٹھائے جانے پرٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا جس سے نہ صرف تاجر برادری پریشان ہے بلکہ ٹرانسپورٹروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا،اکھاڑی گئی سڑک سے بچے اور نشہ باز سریا نکالنے میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف کامونکے روڈ کی 300فٹ لمبائی میں آر سی سی تعمیر کے بعد رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹھیکیدار غائب ہوگیا ہے جس سے کامونکے کو جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے ۔مقامی شہریوں اور مسافروں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کام منصوبہ بندی کے تحت ہونے چا ہئیں، مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا ئیں ، ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کئے جائیں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں