نوشہرہ ورکاں:ایک لاکھ 33ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کا ہدف

نوشہرہ ورکاں:ایک لاکھ 33ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کا ہدف

391ٹیمیں تشکیل، مہم کو 100فیصد کامیاب بنایا جائیگا :اے سی ، بچوں کو قطرے پلائے

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ مہم کو 100 فیصد کامیاب بنایا جائے انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 1 لاکھ 33 ہزار 360 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں مجموعی طور پر 391 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 356 موبائل ٹیمیں، 27 فکسڈ ٹیمیں اور 8 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔مہم کی مؤثر نگرانی کیلئے 25 یو سی ایم اوز اور 73 ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری یونین کونسلز اور پٹواریوں کو بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور ہر بچے تک رسائی یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں