سیلاب سے بچائو کیلئے دریائے چناب پر بند بنانے کا آ غاز
2025 میں تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے بہت نقصان ہوا :سائرہ افضل
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ کی کوارڈی نیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ دریائے چناب سے ملحقہ دیہات و آبادیوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے ہیڈ قادر آباد کے قریب حفاظتی بند بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے عملی طور پر ٹھوس اور مثبت اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ آنے والے وقتوں میں دیہات کو سیلاب سے بچایا جا سکے ۔ قادرا ٓباد بیراج پر دریائے چناب میں بنانے جانے والے حفاظتی بند کی تعمیر کے جائزہ کے موقع پر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ 2025میں دریائے چناب میں آنے والے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے حافظ آباد میں بہت نقصان ہوا ،ہم شکر گزار ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جنہوں نے مستقبل میں دیہات کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے فنڈز فراہم کئے اور حفاظتی بند کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر ایکسین ایری گیشن نے سائرہ افضل تارڑ کو حفاظتی بند کے تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی ۔