ڈپٹی کمشنر کا ہائی ویز دفتر میں ناقص صفائی پر اظہار برہمی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے پسرور روڈ پر صوبائی ہائی ویز آفس چھچھروالی کا دورہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کوڑے کے ڈھیروں کو صاف کرنے اور مستقل صفائی کو یقینی بنانے کیلئے کوڑا دان نصب کرنے کے احکامات دئیے ۔