تتلے عالی:غیر معیاری فاسٹ فوڈ زکی بھرمار ، انتظامیہ تماشائی

تتلے عالی:غیر معیاری فاسٹ فوڈ زکی بھرمار ، انتظامیہ تماشائی

شیخوپورہ روڈ،کامونکی روڈ،نوشہرہ روڈ،گھمن والا،مرالی والی،مجو چک میں سٹالز قائم

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں غیر معیاری فاسٹ فوڈ زکی بھرمار،معلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کر لی۔ تتلے عالی میں درجنوں مقامات پر فاسٹ فوڈ کی دکانیں کھل گئی ہیں،ریڑھیوں پر بھی برگر وغیرہ فروخت کئے جا رہے ہیں، گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،کامونکی روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ،گھمن والا،مرالی والی،مجو چک،قلعہ مصطفی آباد، ارتالی ورکاں اور دیگر علاقوں میں غیر معیاری فوڈ آئٹمز تیار کرکے فروخت کی جا رہی ہیں جس سے شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے ، پنجاب فوڈا تھارٹی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ۔اہل علاقہ نے اصلا ح کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں