مویشی منڈیوں کو فعال کر نے کیلئے انتظامات بروقت مکمل کرنے کے احکامات

مویشی منڈیوں کو فعال کر نے کیلئے  انتظامات بروقت مکمل کرنے کے احکامات

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں تمام مویشی منڈیوں کو مکمل طور پر فعال کرنے اور ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں کیلئے تمام انتظامات پر مشتمل جامع اور پلان فوری طور پر پیش کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی تحصیل میں غیرقانونی سیل پوائنٹس اور جانوروں کی خریدوفروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں